اُردو پوائنٹ پکوان

دم کی مچھلی


مچھلی (روہو ) دو کلو (تازہ صاف ٹکڑے)
بادام 25گرام
ناریل آدھا (تازہ )
 خشخاش 25گرام
تل 25گرام
سفید زیرہ دو چائے کے چمچ
ثابت دھنیا دو چائے کے چمچ
سرخ مرچ چار چائے کے چمچ
 ہلدی چار چائے کے چمچ
نمک حسب ذائقہ
پیاز 250گرام
آئل دو پیالی
دہی آدھا کلو
مچھلی کے ٹکڑوں میں ہلدی اور تھوڑا سا تیل لگا کر تھوڑی دیر چھوڑ دیں ۔
سرخ مرچ وہلدی کے علاوہ دوسرے خشک مسالے توے پر بھون کر ناریل کو باریک پیس لیں ۔
ناریل تازہ نہ ملے تو کھوپرا ڈالیں اور اس کا برادہ بھی ہلکا بادامی بھون لیں ۔
مچھلی کے ٹکڑے خوب اچھی طرح دھو کر کپڑے سے صاف کرلیں ۔
دہی میں تمام مسالے اچھی طرح ملائیں ،پیاز سرخ کرکے باریک پیس لیں اور اسے بھی مسالے میں ملا کر مچھلی کے ٹکڑوں پر یہ آمیزہ اچھی طرح لگادیں اور ڈھک کر پندرہ یا بیس منٹ تک چھوڑ دیں ۔
ایک چوڑے برتن یا بیکنگ ڈش میں تیل ڈال کر ٹکڑے اچھی طرح جمادیں اور تمام مسالے بھی ڈال دیں ۔
برتن کو اوون میں درمیانی آنچ پر رکھیں یا ڈھک کر نیچے اوپر کوئلوں کی دھیمی آنچ دیں ۔
جب خوشبو آنے لگے اور تیل اوپر آجائے تو نکال کر ہر ا مسالہ چھڑک کر پیش کریں ۔
اگر چاہیں تو لیموں کا رس نچوڑ لیں ۔
یوں اس میں وٹامن سی کا اضافہ بھی ہو جائے گا۔

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ