اُردو پوائنٹ پکوان

بھرواں مچھلی


اجزاء: گھی 75گرام زیرہ ایک چائے کا چمچہ نمک حسب ذائقہ ہرا دھنیا(کترا ہوا) ایک کھانے کا چمچہ مچھلی سالم (صاف کی ہوئی) بیسن دو مٹھی تیل 125گرام پیاز(کٹی ہوئی) ایک عددبڑی ادرک (پسی ہوئی ) ایک چائے کا چمچہ ہری مرچ(پسی ہوئی) دو عدد آلو ابلے ہوئے اور کچلے ہوئے 225گرام سرکہ ایک چائے کا چمچہ ڈبل روٹی کا چورا دو کھانے کے چمچ ترکیب: گھی پتیلی میں ڈال کر گرم کر یں۔ اس میں کتری ہوئی پیاز ڈال کر سرخ کر لیں ۔ پیاز سرخ ہوجائے تو اسے چولحے سے اتار لیں ۔ اس میں زیرہ ،ادرک ،نمک، ہری مرچ اور دھنیا ملا دیجئے۔ لیموں کا رس اور کچلے ہوئے آلو اور سرکہ ڈال کر تمام چیزیں ملا لیجئے۔ مچھلی کا پیٹ بیچ سے چاک کر کے صاف کر لیجئے۔ تیار کیا ہوا آمیزہ مچھلی کے اندر بھر دیجئے۔ بیسن اور ڈبل روٹی کے چورے کو تھوڑے پانی میں ڈال کر پھینٹ لیجئے۔ تیل کو کڑھائی میں خوب گرم کر یں اور مچھلی کو ڈبل روٹی کے آمیزے میں ڈبو کر تلیں ۔ سرخ ہو جائے تو اتار لیں۔ سلاد کے پتے ہرا دھنیا لیموں کے ساتھ پیش کر یں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ