اُردو پوائنٹ پکوان

بیسنی مچھلی


اشیاء: مچھلی ایک کلو بیسن ایک پیالی پیاز ایک گٹھی لہسن ایک پوتھی نمک، مرچ 1،1چائے کا چمچ اجوائن دو چائے کے چمچ ادرک ایک ٹکڑا گھی ایک پیالی ترکیب: مچھلی کو آٹا اور نمک یا بیسن مل کر خوب دھوئیں اور کسی سوراخ دار برتن یا چھلنی میں رکھ دیں۔ نچڑجائے تو لہسن کو پیس کر اس میں پسی ہوئی اجوائن، ایک ایک چمچ نمک، مرچ ڈالیں اور مچھلی کے ٹکڑوں پر مل کر رکھ دیں دواڑھائی گھنٹے تک تاکہ مصالحہ اس میں رچ جائے۔ اتنے میں گاڑھا سا بیسن گھول لیں اس میں پسی ہوئی پیاز، پسی ہوئی ادرک اور باقی بچا ہوا مصالحہ ڈال کر خوب پھینٹ لیں۔ گھی یا حسب پسند تیل کڑاہی میں خوب گرم کر یں اور مچھلی کے پارچے بیسن میں ڈبو کر تل لیں۔ جی چاہے تو ترشی کے لئے انار دانہ پیس کر بھی بیسن میں ملا سکتے ہیں۔ بعض خواتین بیسن میں تلنے سے پہلے مچھلی کے ٹکڑوں کو کچھ دیر سرکہ میں تر کر کے رکھ چھوڑتی ہیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ