اُردو پوائنٹ پکوان

بیسنی فش کڑی بلوچی اسٹائل


اشیاء: رہو مچھلی کلو(سلائس کاٹ لیں) بیسن چھ کھانے کا چمچہ دہی ایک کپ ادرک، لہسن پیسٹ دو کھانے کے چمچے سرخ مرچ پاؤڈر دو کھانے کے چمچے نمک حسب ذائقہ ہلدی پاؤڈر چائے کا چمچہ لیموں کا رس دو کھانے کے چمچے پیاز(چھوٹی) ایک عدد سفید زیرہ ایک کھانے کے چمچے ثابت سرخ مرچ پانچ عدد زردے کا رنگ ایک چٹکی حسب ضرورت(فرائی کرنے کے لئے) ترکیب: مچھلی میں چارکھانے کے چمچے بیسن، ادرک ، لہسن پیسٹ، ایک کھانے کا چمچہ سرخ مرچ پاؤڈر، نمک، لیموں کا رس اور زردے کا رنگ ڈال کر اچھی طرح مکس کر کے ایک گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔ تیل گرم کر کے اس میں مچھلی فرائی کر یں۔ گولڈن ہونے پر اتار لیں۔ سوس پین میں تین کھانے کے چمچے تیل گرم کر کے پیاز لائٹ براؤن کر کے اس میں نمک، بقیہ سرخ مرچ پاؤڈر، ہلدی پاؤڈر اور تھوڑا سا پانی ڈال کر بھون لیں۔ دو کھانے کے چمچے بیسن دہی میں ڈال کر گرائنڈر کر کے مصالحے میں ڈال کر ساتھ ہی دو کپ پانی ڈال دیں ابال آنے پر ہلکی آنچ پر پکائیں۔ آمیزہ جب گاڑھا ہونے لگے تو مچھلی ڈال کر اتار لیں۔ کپ تیل گرم کر کے اس میں سفید زیرہ اور ثابت سرخ مرچ ڈالکر بگھار دے دیں۔ مزیدار بیسنی فش کر ی تیار ہے سادے چاولوں کے ساتھ پیش کر یں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ