اُردو پوائنٹ پکوان

سادہ ماہی پلاؤ


اشیاء: مچھلی ایک کلو لہسن چار بڑی ڈلیاں سفید زیرہ پچیس تولہ پسا ہوا گرم مصالحہ حسب ضرورت گھی ڈیڑھ پاؤ پیاز چار بڑی پوٹیاں پسا ہوا خشک دھنیا دو تولہ گھی ،نمک حسب ذائقہ ترکیب: مچھلی کو دھو کر اس کے پارچے بنا لیں۔ مصالحوں کو پانی میں پیس کر پارچوں میں مل دیں۔ انہیں زیادہ وقت تک کسی ٹھنڈی جگہ میں پڑ ارہنے دیں۔ (اگر ایسا ممکن نہ ہو تو تین گھنٹے ہی کا وقت کافی ہوگا۔)پھر انہیں گھی میں تل لیں۔ چاولوں کو پانی میں ڈبو دیں۔ کسی اور پتیلی میں تھوڑی تلی ہوئی پیاز اور پسا ہوا گرم مصالحہ پانی میں پکائیں اور چاول اس میں ڈال کر گلائیں۔ پھرمچھلی کے ٹکڑے ، گھی اور مصالحہ بھی ڈال دیں۔ اور صرف چند منٹ کے لئے دم دے دیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ