اُردو پوائنٹ پکوان

مچھلی کا سبز پلاؤ


اشیاء: مچھلی کلو ہری مرچ 8عدد لہسن کے جوے 8عدد ادرک ایک انچ کاٹکڑا ہرا دھنیا گٹھی ہری پیاز 250گرام لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچہ نمک حسب ذائقہ کالی مرچ(موٹی موٹی کُوٹ لیں) ایک کھانے کا چمچہ چاول 375گرام تیل 1کپ ثابت سفید زیرہ کھانے کا چمچہ دار چینی تین ٹکڑے ترکیب: مچھلی کو بغیر دھوئے نمک لگا کر رکھ دیں۔ کچھ دیر بعد دھو لیں۔ تیل گرم کر یں، مچھلی کے ٹکڑے پر لیموں اور نمک لگا کر مچھلی کے گلنے تک فرائی کر یں۔ اسی تیل میں ہری پیاز فرائی کر یں۔ ہری مرچ، ادرک ، لہسن،نمک ،ہرا دھنیا ملا کر گرائنڈ کر لیں اورچٹنی بنا لیں۔ چاول ، سفید زیرہ اور دار چینی ڈال کر ایک کنی اُبال لیں۔ اُبلے ہوئے چاول ہری پیاز والی دیگچی میں شامل کر یں، اوپر سے چٹنی ، کالی مرچ ڈالیں اور پھر ایک اور تہہ لگا کر آخر میں مچھلی کے ٹکڑے سجا دیں۔ دس منٹ دم پر دیں۔ نکالتے وقت اچھی طرح مکس کر یں اور سرو کر یں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ