اُردو پوائنٹ پکوان

مچھلی کاپلاؤ


اشیاء: مچھلی آدھ کلو چاول آدھ کلو گھی 180گرام لہسن دو گٹھی بڑی پیاز دو عدد زیرہ سفید ایک چمچی چائے کی سوکھا دھنیا ایک چمچی چائے کی گرم مصالحہ ضرورت کے مطابق ترکیب: مچھلی کو صا ف کر کے دھو لیں اور اس کے ایک سے ٹکڑے ڈبل روٹی کے سلائس کی طرح بنا لیں۔ لہسن 125گرم چھیل کر اس میں نمک، سرخ مرچ ،دو لونگ، ایک چٹکی زیرہ سفید ،ایک چٹکی زیرہ سیاہ ،سوکھا دھنیا چار عدد سیاہ مرچ ایک موٹی الائچی ڈال کر باریک پیس لیں اس میں ذرا ساپانی ڈال کر ایک سا پیسٹ(لئی) کی طرح بنائیں ۔ یہ پیسٹ مچھلی کے ٹکڑوں کو لگا دیں۔یہ لگا نے کے بعد مچھلی فریج میں رکھ دیں۔ کم ازکم دو گھنٹے اور زیادہ سے زیادہ دو دن اگر آپ کو دودن رکھنا ہو تو مچھلی کوبرف والے خانے میں رکھیں ۔ اور اگر دوگھنٹے رکھنا ہو تو نیچے رکھ دیں۔ اب مچھلی کو گھی میں تل لیں مچھلی گل جائے لیکن اس کا مصالحہ سرخ رہے ہلکی آنچ پر تلنے پر مچھلی پر مصالحہ سرخ رہے گا سیاہ ہونے نہیں پائے گا۔ اب مچھلی اتار لیں ۔ چاول کو آدھ گھنٹہ کے لئے بھگو لیں اب گھی میں پیاز بھون کر بادامی رنگ کر کے اوپر گرم مصالحہ بہت تھوڑ اسا ڈال دیں اور چاول سے دو گنا پانی ڈال د یں۔ پانی پکنے پر اس میں چاول ڈال دیں۔ اور چاول سے دوگنا پانی ڈال دیں۔ جب چاول پک جائیں اور دم دینے کے لائق ہو جائیں تو اس میں مچھلی کے تلے ہوئے ٹکڑے ڈال دیں اس کا مصالحہ اور گھی بھی ساتھ مچھلی کا پلاؤ تیار ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ