اُردو پوائنٹ پکوان

مچھلی چاول


اشیاء: مچھلی ثابت کلو گرام چاول کلو گرام(ابلے ہوئے) لہسن چائے کا چمچہ(پسا ہوا) ادرک چائے کا چمچہ(پسی ہوئی) نمک چمچہ چائے کا سرخ مرچ چمچہ (پسی ہوئی) اجوائن ایک چٹکی (پسی ہوئی) پیاز ایک (باریک کاٹ لیں) تیل دو کھانے کے چمچے ترکیب: مچھلی کا پیٹ صاف کر لیں۔ لہسن، ادرک ، نمک ، مرچ اور اجوائن کو ایک پیالے میں ڈال کر خوب ملائیں اور پھر مچھلی پر اچھی طرح اندر باہر لگا دیں۔ اس کے بعد مچھلی 12گھنٹے فرج میں رکھیں۔ تیل گرم کر کے اس میں پیاز ڈال دیں۔ ہلکا سا بادامی ہونے پر مچھلی ڈالیں۔ اور تھوڑا سا پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔ پانی خشک ہو جائے تو مچھلی بھون لیں۔ سرخ ہو جائے تو ابلے ہوئے چاول ڈالیں اور تین منٹ کے لئے دم پر رکھیں۔ اس کے بعد احتیاط سے ڈش میں نکا لیں اور چٹنی اور سلاد کے ساتھ پیش کر یں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ