اُردو پوائنٹ پکوان

مچھلی چاول


اجزا: مچھلی کا گوشت 250 گرام چاول 500گرام ہر اپیاز 50 گرام انڈے تین عدد سویا سوس ایک بڑا چمچہ کارن فلور دو بڑے چمچے اجینو موتو نصف چمچ گھی حسب ضرورت سیاہ مرچیں حسب ذائقہ ترکیب: صاف چاول آدھ گھنٹہ کے لئے پانی میں بھگو کر رکھ دیں۔ پیاز چھیل کر باریک ٹکڑوں میں کاٹ لیں ۔ تھوڑے سے پانی میں کارن فلور گھول کر رکھ لیں ۔ ایک پیالی میں انڈے پھینٹ کر رکھ لیں ۔ مچھلی کا گوشت صاف کر کے ڈیڑھ انچ سائز کے ٹکڑوں میں کاٹ کر پانی سے دھو کر الگ رکھ لیں۔ اب ایک برتن میں تھوڑا ساگھی گرم کریں اس میں ابلے ہوئے چاول ڈال کر سات منٹ تک فرائی کریں ۔ پھر اس میں پھینٹے ہوئے انڈے ڈال دیں اور کفیگر کے ساتھ ملاتے ہوئے دو منٹ کے بعد برتن کو چولحے سے نیچے اتار لیں۔ اب ایک الگ برتن میں گھی ڈال کر چولحے پر رکھیں ۔ اس میں پیاز سرخ کریں اور مچھلی کا گوشت ڈال دیں ۔ تین منٹ بعد پسی ہوئی مرچیں ،اجینو موتو، کارن فلور اور سویا سوس ڈال دیں ۔ کفیگر پھیرتے ہوئے پانچ منٹ کے بعد چاول ڈالیں اور مکس کر کے تین منٹ کے بعد چولحے سے نیچے اتار لیں۔ ڈش میں پھیلا کر ڈالیں اور دسترخوان کی زینت بنائیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ