اُردو پوائنٹ پکوان

سالمن مچھلی کا پلاؤ


اشیاء: سن فلاور مارجرین 25گرام 2/کھانے کے چمچ سبزپیاز 1عدد(صاف سفید حصہ ) کھیرا آدھا چھیل کر ٹکڑے کیا ہوا چاول 400گرام چکن سٹاک 900ملی لیٹر سفید سرکہ دو تہائی کپ سامن مچھلی کے قتلے 450گرام ترکیب: 1۔مارجرین کو دیگچی میں گرم کر کے پگھلالیں اس میں پیاز اور کھیرا ڈالیں اور 2سے3منٹ پکائیں۔ 2۔اس میں چاول سرکہ اور چکن سٹاک شامل کر دیں یہاں تک کہ ابلنے لگے۔ 3۔دس منٹ پکانے کے بعد اس میں مچھلی کے ٹکڑے شامل کر کے حسب ذائقہ نمک اور سیاہ مرچ شامل کر لیں۔ جب چاول خشک ہونے لگیں تو آنچ دھیمی کر کے ڈھکن بند کر دیں۔ 5منٹ بعد نکالیں اور گرما گرم پیش کریں۔ غذائیت: توانائی 213کیلوریز چکنائی 4.41گرام جاذب چکنائی 0.67گرام کولیسٹرول 80.5ملی گرام فائبر 1.08گرام
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ