اُردو پوائنٹ پکوان

سندھی فش قورمہ


پیاز باریک کاٹ کر فرائی کریں
گولڈن براؤن ہو جائے تو نکال کر کاغذ پر پھیلا دیں
خشک ہو جائے تو ہاتھ سے چورا کر لیں
سوس پین میں تیل گرم کر کے اس میں ادرک، لہسن پیسٹ ڈال کر فرائی کریں
دہی میں لال مرچ پاؤڈر، دھنیا پاؤڈر ، ہلدی پاؤڈر اور نمک ڈال کر مکس کریں
ساتھ ہی 2 کھانے کے چمچے چورا کی ہوئی پیاز ملا دیں اور مصالحہ بھونیں
مچھلی کے قتلے بھی ایک ایک کر کے اس میں ڈالیں اور بھون کر فوراً نکال لیں
تمام قتلوں پر اس طرح مصالحہ لگ جائے گا
بقیہ مصالحے میں پانی شامل کر کے بھونتی جائیں
کری پتے اور مچھلی کے قتلے شامل کر دیں
گرم مصالحہ پاؤڈر اور بقیہ پیاز ملا کر دم پر رکھ دیں
5 منٹ بعد ڈش میں نکال لیں

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ