اُردو پوائنٹ پکوان

مچھلی کا قورمہ


اشیاء: مچھلی ایک کلو پیاز آدھا کلو لونگیں حسب ضرورت زعفران تھوڑی عرق گلاب حسب ضرورت کھٹا دہی ایک پاؤ گھی ایک پاؤ لہسن آدھا پاؤ دار چینی ایک ٹکڑا کیوڑا حسب ضرورت چھوٹی الائچیاں پانچ عدد نمک حسب ذائقہ ترکیب: پیاز لال کر کے ہاتھ سے مل کر دہی میں ڈالئے لہسن کا عرق نکال لیجئے۔ پھر اسے دہی، لونگوں، الائچی کے دانوں ، دار چینی اور گھی میں ملائیے۔ اور مچھلی کے قتلوں کے ساتھ پتیلی میں ڈال کر سالن پکائیے۔ جب مچھلی پک جائے۔ اسے پانی دے کر دم پر لگا دیجئے پھر کیوڑہ اور عرق گلاب میں زعفران پیس کر ڈال دیجئے۔ مچھلی کے گھی چھوڑنے پر اسے چولہے سے اتارلیجئے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ