اُردو پوائنٹ پکوان

لذیذ فش قورمہ


اجزاء: سر مئی یار ہو مچھلی کلو(ٹکڑے بنا لیں) تیل 4/3کپ دھنیا پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ دہی ایک کپ پیاز تین عدد چلی پاؤڈر 2-1چائے کے چمچے ادرک، لہسن پیسٹ ایک چائے کا چمچہ ہرا دھنیا حسب ضرورت کالا زیرہ ایک چائے کا چمچہ ہری مرچ چند عدد ثابت سفید زیرہ ایک چائے کا چمچہ لونگ چار عدد ناریل(گرائنڈ کیا ہوا) کپ بڑی الائچی ایک عدد چھوٹی الائچی چار عدد ترکیب: تیل گرم کرکے پیاز کو گولڈن براؤن فرائی کر لیں اور نکال کر ایک طرف رکھ دیں۔ دھنیا پاؤڈر، پیاز، چلی پاؤڈر، ادرک لہسن، پیسٹ، ہرا دھنیا، ثابت کالا زیرہ ، ہری مرچ ، ثابت سفید زیرہ ، لونگ، ناریل، بڑی الائچی، چھوٹی الائچی، دار چینی اورکالی مرچ کو دہی میں حل کر لیں اور اس میں مچھلی مکس کر دیں۔ تیل گرم کر یں اورمچھلی فرائی کر یں۔ تھوڑا سا پانی ڈالیں اور پکنے کے لئے رکھ دیں۔ جب مچھلی آدھی گل جائے تو اسے پلٹ دیں۔ پھر دم پر رکھ دیں۔ آخر میں پسا ہوا گرمصالحہ پاؤڈر ڈال کر آگ پر سے اتار لیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ