اُردو پوائنٹ پکوان

فش بالز


اشیاء: مچھلی(سرمئی) ایک کلو آلو تین عدد سویا سوس کپ نمک حسب ذائقہ کالی مرچ پاؤڈر دو کھانے کے چمچے مسٹرڈ پیسٹ ایک کھانے کا چمچہ چائنیز نمک ایک کھانے کا چمچہ چلی سوس ایک کھانے کا چمچہ انڈہ دو عدد کارن فلیکس حسب ضرورت تیل ڈیپ فرائی کیلئے ترکیب: مچھلی کو دھو لیں، اس میں سویا سوس لگا کر گلاس پانی ڈالیں ابال لیں۔ پانی خشک ہو جائے تو ٹھنڈا کر کے مچھلی کا گوشت الگ کر لیں اور کانٹے نکال لیں۔ آلو کو ابال کر میش کر لیں۔ آلو، مچھلی، نمک ، کالی مرچ ، مسٹر ڈ پیسٹ، چائنیز ، نمک اور چلی سوس کو اچھی طرح ہلا لیں اور درمیانے سائز کے بالز بنا لیں۔ انڈہ پھینٹ کر اس سے کوٹ کر یں آخر میں کارن فلیکس لگا کر ہلکے ہاتھوں سے دبائیں تاکہ کارن فلیکس بالز پر اچھی طرح چپک جائیں۔ تیل گرم کر یں اور بالز گولڈن براؤن ہونے تک فرائی کر یں۔ تیار ہو جائیں تو کیچپ کے ساتھ سرو کر یں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ