اُردو پوائنٹ پکوان

مچھلی کی کڑاھی


لہسن ، پیاز اور ادرک کو چھی کر باریک کاٹلیں
مچھلی کے گوشت کے چھوٹے ٹکڑے کرلیں
اس کے بعد فرائی پین میں گھی ڈال کر چولہے پر رکھیں
اس میں ہری مرچیں، ہرا دھنیا، پودینہ، ہلدی، سرخ مرچیں، نمک، پیاز، ادرک ، لہسن کو اچھی طرح بھون لیں
اس کے بعد بیسن کو پانی میں گھول کر بھنے ہوئے مسالحے میں ڈال دیں اور دہی ڈال کر اچھی طرح مکس کریں
اس مکس آمیزے کو چولہے پر رکھ دیں
مچھلی کے ٹکڑوں پر نمک اور لہسن لگا کر کچھ دیر رکھا رہنے دیں
اس کے بعد کراہی میں ڈیپ فرائی کرلیں
مچھلی کے تلے ہوئے ٹکڑوں کو دہی اور بیسن کے مکس آمیزہ میں ہلکی آنچ پر پکائیں
جب کڑھی گاڑھی ہوجائے تو چولہے سے نیچے اتار لیں اور زیرے کا بھگار لگائیں

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ