اُردو پوائنٹ پکوان

کڑاہی فش قیمہ


اشیاء: مچھلی(بغیر کانٹے کے) قیمہ بنوا لیں کلو لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ ٹماٹر ایک پاؤ ادرک کٹی ہوئی ایک کھانے کا چمچ لال مرچ کٹی ہوئی ایک کھانے کا چمچ ہری مرچ تین عدد ہرا دھنیا گٹھی ہلدی پاؤڈر چائے کا چمچ ثابت دھنیا(موٹا موٹا کوٹ لیں) ایک کھانے کا چمچ پیاز ایک عدد تیل ایک کپ ترکیب: مچھلی کا ہاتھ کا قیمہ بنوا لیں۔ کڑاہی میں تیل گرم کر کے پیاز گولڈن کر لیں۔ اس کے بعد اس میں ٹماٹر، ادرک ، کٹی ہوئی لال مرچ، ہلدی ثابت دھنیا اور نمک ڈال کر مصالحہ بھون لیں۔ مچھلی کا قیمہ ڈالیں اور ساتھ ہی ہری مرچ، لیموں کا رس اور ہرا دھنیا بھی ڈال دیں۔ تھوڑی دیر مزید بھونیں۔ تیل اُوپر آنے پر اتار لیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ