اُردو پوائنٹ پکوان

فش اینڈ ویجی ٹیبل کڑاہی


اشیاء: مچھلی(بون لیس کیوبز کاٹ لیں) کلو پھول گوبھی کلو(ابال لیں، گلانا نہیں ہے) گاجر(کیوبز میں کاٹ لیں) کپ(تھوڑی دیرابا لیں، گلانا نہیں ہے) آلو ایک کپ(ابال کر کیوبز میں کاٹ لیں) مٹر (ابلے ہوئے) کپ ہلدی پاؤڈر چائے کا چمچہ لال مرچ پاؤڈر چائے کا چمچہ کالی مرچ(تازہ کُٹی ہوئی) چائے کا چمچہ ثابت لال مرچ 4-5عدد انار دانہ(پیس لیں) 1چائے کا چمچہ زیرہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ نمک حسب ذائقہ ہری مرچیں، ادرک، اور ہرا دھنیا حسب ضرورت (گارنش کے لیے) ٹماٹر 4-5عدد(پیس لیں) لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچہ ادرک، لہسن پیسٹ ایک کھانے کا چمچہ تیل ایک کپ ترکیب: کڑاہی میں تیل گرم کر یں۔اب اس میں سبزیاں ڈال کر فرائی کر یں۔ اس کے بعد ادرک، لہسن پیسٹ اور ہلدی ڈال دیں تھوڑی دیر فرائی کرنے کے بعد ٹماٹر، ثابت لال مرچ،لال مرچ پاؤڈر ، نمک ، زیرہ اور انار دانہ ڈال کر بھونیں۔بھوننے کے بعد مچھلی اور لیموں کا رس ڈال کر ڈھک دیں۔پانچ منٹ بعد سائیڈ چیک کر یں۔ اگر مچھلی نہیں پکی ہو تودوبارہ ڈھک دیں مزید پانچ منٹ کے بعد کالی مرچیں، ادرک لمبی کاٹ کر، ہری مرچیں ثابت 3-4ڈال کر ہلکے ہاتھ سے مکس کر کے سرونگ ڈش میں نکال لیں۔ اوپر باریک کٹا ہوا دھنیا چھڑک کر نان کے ساتھ سرو کر یں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ