اُردو پوائنٹ پکوان

ٹراوٹ فش


اشیاء: ٹراؤٹ کے پارچے 4عدد بڑے سائز میں خشک دھنیا 1کھانے کا چمچ پسا ہوا لہسن 1پوتھی پسی ہوئی پودینہ 2کھانے کے چمچ کترا ہوا پیپریکا 1چائے کا چمچ دہی (پونا)تین چوتھائی کپ خستہ روٹیاں اور سالساپیش کرنے کیلئے ترکیب: 1۔تیز چاقو کی مدد سے مچھلی کے ٹکڑوں میں گہرے گہرے لمبے کٹ لگائیں۔ 2۔پودینہ، دھنیا، لہسن ،پیپریکا اور دہی کو پیالے میں ڈال کر مکس کر لیں اور اس آمیزے کو مچھلی کے قتلوں پر لگا کر ایک گھنٹہ تک رکھ دیں۔ 3۔مچھلی کے ٹکڑوں کو اوون کی گرم جالی پر پکائیں یہاں تک کہ مچھلی اچھی طرح براؤن ہو جائے۔ گرما گرم خستہ روٹی اور سالسا کے ساتھ پیش کریں۔ غذائیت: توانائی 188کیلوریز چکنائی 5.66گرام جاذب چکنائی 1.45گرام کولیسٹرول 110.87ملی گرام فائبر 0.05گرام
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ