اُردو پوائنٹ پکوان

فرائی مچھلی سرخ سالسا کے ساتھ


اشیاء: سکمڈملک 2کھانے کے چمچ رائی 2کھانے کے چمچ مچھلی کے قتلے 4عدد بڑے(پتلے لمبے) کٹے ہوئے جو دو تہائی کپ نمک اور سیاہ مرچ حسب ضرورت سالسا بنانے کیلئے: شملہ مرچ سرخ 1عدد چھوٹی ٹکڑوں میں ٹماٹر 4عدد درمیانے سبز پیاز 1عدد کتری ہوئی لیموں کا رس 1کھانے کا چمچ باریک چینی 1چائے کا چمچ ترکیب: 1۔اوون کو F ْ400 پر گرم کر لیں ۔ سالسا بننے کے لئے شملہ مرچ ،ٹماٹر ،پیاز، لیموں کا رس، چینی اور حسب ذائقہ نمک مرچ فوڈ پروسیسر میں ڈالیں اور اتنا پروسیس کریں کے اچھی طرح کُٹ جائے۔ 2۔دودھ اور رائی کو مکس کریں اور اس میں کٹے ہوئے جو ڈال کر اچھی طرح پھینٹ لیں حسب ذائقہ نمک اور سیاہ مرچ بھی شامل کر لیں مچھلی کے ٹکڑوں کو رائی اور جو کے آمیزے میں اچھی طرح مکس کر یں یہاں تک کہ جو اچھی طرح مچھلی کے ٹکڑوں کو چمٹ جائے۔ 3۔ٹکڑوں کو بیکنگ شیٹ پر رکھیں اور تقریباَ َ 20منٹ تک بیک کریں ۔ سالسا کے ساتھ پیش کریں۔ غذائیت: توانائی 261کیلوریز چکنائی 15.56گرام جاذب چکنائی 3.17گرام کولیسٹرول 52.65ملی گرام فائبر 2.21گرام
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ