اُردو پوائنٹ پکوان

فرائیڈ مچھلی


ضروری اشیاء: مچھلی (درمیانے سائز کی) 8عدد نمک حسبِ ذائقہ لیموں کا رس 2کھانے کے چمچے ادرک 2انچ کا ٹکڑا لہسن کے جوے 12-15عدد کھٹائی 10-12عدد لال مرچ پاؤڈر 3چائے کے چمچے ہلدی پاؤڈر چائے کا چمچہ تیل (تلنے کیلئے) حسبِ ضرورت چاول کا آٹا 1کپ لیموں (سلائس کاٹ لیں) 1عدد پیاز (سلائس کاٹ لیں) 1عدد پودینہ (دھو کر کاٹ لیں) 1گٹھی ترکیب: مچھلی کی آلاش صاف کرکے اسے خوب اچھی طرح دھو لینے کے بعد اس پر تیز چھری سے ترچھے تر چھے کٹس لگائیں۔ نمک اورلیموں کا رس اچھی طرح لگا کر 15-20منٹ کے لئے ایک طرف رکھ دیں۔ لہسن اور ادرک کو چھیل کر پیس لیں۔ کھٹائی کو گرم پانی میں 15منٹ تک بھگوئیں اس کے بعد پانی نتھار کر کھٹائی کوپ یس لیں۔ لال مرچ پاؤڈر، ہلدی پاؤڈر، لہسن، ادرک پیسٹ کھٹائی اور نمک مچھلی میں خوب اچھی طرح لگائیں اور مچھلی کو آدھے گھنٹے کے لئے اس مصالحے میں میرینیٹ ہونے کے لئے فریج میں رکھ دیں۔ فرائنگ پین میں تیل گرم کریں چاول کے آٹے کو ایک ڈش میں نکالیں میرینٹ کی ہوئی مچھلی کو اس آٹے سے کوٹ کریں اور فرائنگ پین میں ڈال کر درمیانی آنچ پر فرائی کریں۔ مچھلی کی رنگت جب دونوں جانب سے گولڈن براؤن ہو جائے تو اسے سرونگ ڈش میں نکالیں۔ پیاز، لیموں اور پودینے کے پتوں سے گارنش کریں۔ مزیدار فرائیڈ مچھلی تیار ہے۔ امی کی چٹنی کے ساتھ گرم گرم سرو کریں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ