اُردو پوائنٹ پکوان

تھائی فش بالز


 اوون کو 180 سینٹی گریڈ پر پری ہیٹ (Preheat)کریں اور دوسری طرف فوڈ پراسیسر (Food Processor) میں مچھلی، کری پیسٹ، چینی، لیموں کے چھلکے او رفش سوس ڈال کر قدرے موٹاپیس لیں۔
 یہ آمیزہ ایک پیالے میں نکالیں اور ہری پیاز بھی اس میں مکس کر لیں۔ اب ایک کھانے کاچمچ بھر کے آمیزہ لیں اور اس سے بال (Ball)بنائیں۔ اس آمیزے کے کل 18’بالز ، بنیں گے۔
 نان اسٹک، فرائنگ پین میں مونگ پھلی کا تیل در میانی آنچ پر گرم کریں اور تمام” فش بالز“ اس میں تقریبا5منٹ یا گولڈن براوٴن ہونے تک فرائی کریں۔
 بیکنگ ٹرے میں ہلکا سا تیل لگا کر فش بالز رکھیں اور 10سے 12 منٹ تک اوون میں بیک کریں۔ جب فش بالز چھی طرح پک جائیں تو اوون سے نکال کر کچھ دیر کے لئے رکھ دیں
 سبز دھنیے کی ہر پتی پر تھوڑی سی سویٹ چلی سوس،لگا کر فش بالز کے اوپر رکھیں اور اسی سوس کے ساتھ سرو کریں۔

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ