اُردو پوائنٹ پکوان

مچھلی کے منفرد کباب


اشیاء: مچھلی آدھ کلو آلو ایک چھٹانک پیاز ایک چھٹانک انار دانہ 8دانے ہرا دھنیا حسب ضرورت سبز مرچ تین عدد گرم مصالحہ پسا ہوا ایک ٹی اسپون نمک حسب پسند گھی ایک پاؤ سرخ مرچ حسب پسند ترکیب: مچھلی کو دھو کر اچھی طرح صاف کر لیں۔ دیگچی میں ایک کلو پانی ڈال کر چولہے پر رکھ دیں۔ تھوڑا سا نمک ڈالیں۔ پانی ابلنے لگے تو مچھلی کے ٹکڑے اس میں ڈال دئیے جائیں۔ اچھی طرح ابلنے کے بعد اتار لیں۔ پانی نچوڑ کر مچھلی کے ٹکڑے ایک پلیٹ میں رکھ لیں۔ آلو کے ٹکڑے چھیل کر کاٹ لیں۔ پیاز بھی کاٹ لیں۔ فرائی پین میں تھوڑا سا گھی گرم کر یں اور اس میں پیاز ڈال کر بادامی کر لیں۔ پھر نکال کر الگ الگ رکھ لیں۔ اب اسی گھی میں آلو کے ٹکڑے بادامی کر کے نکال لیں اور الگ رکھ دیں۔ مچھلی کے ابلے ہوئے ٹکڑوں میں سے کانٹے مکمل طور پر نکال لیں۔ کھال بھی الگ کر دی جائے۔ ان ٹکڑوں کو سل پر باریک پیس لیا جائے۔ آلو کے ٹکڑوں اورپیاز کو بھی سل پر باریک پیس لیا جائے اور تینوں چیزوں کو اچھی طرح ملا لیں۔ ہرا مصالحہ ،گرم مصالحہ، انار دانہ نمک اور مرچ بھی پیس کر مچھلی میں شامل کر لیں۔ ایک مرتبہ ان سب چیزوں کو سل پر پیس لیں تاکہ سب چیزیں یک جان ہو جائیں۔ شامی کبابوں کی طرح ان کی بھی ٹکیاں بنالی جائیں اور پھر فرائی پین میں گھی گرم کر کے انہیں اچھی طرح تل لیں۔ ان کبابوں کو انڈہ اور ڈبل روٹی کا چورا لگاکر بھی تلاجا سکتا ہے۔ اس طرح نہایت لذیذ کباب تیار ہوں گے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ