اُردو پوائنٹ پکوان

مچھلی کے کباب


اشیاء: مچھلی آدھ کلو گھی ایک پاؤ گرم مصالحہ پسا ہوا پون ٹی اسپون لیموں ایک عدد سیاہ مرچ اور نمک حسب پسند سرخ مرچ حسب پسند سبز مرچ تین عدد ہرا دھنیا تھوڑا سا پو دینہ چند پتے انڈے دو عدد ترکیب: مچھلی کو دھو کر اچھی طرح صاف کر لیں۔ ایک دیگچی میں ایک کلو پانی ڈال کر آنچ پر رکھ دیں۔ تھوڑا سا نمک ڈال دیں۔ پانی ابلنے لگے تو مچھلی کے ٹکڑے اس میں ڈال دئیے جائیں۔ ابال اچھی طرح آنے کے بعد اسے اتار لیں اور پانی نچوڑ کے مچھلی کے ٹکڑے ایک پلیٹ میں رکھ لیں۔ ان ٹکڑوں میں سے تمام کانٹے نکال دیں اور مچھلی کی کھال بھی اتار لیں۔ اب ان ٹکڑوں کو ہاتھ سے اچھی طرح مسل لیں اور سارا ہرا مصالحہ اور نمک مرچ باریک کتر کر اس میں ملا لیں۔ گرم مصالحہ اور سیاہ مرچ پیس کر ملا لیں۔ اب اس تیار شدہ مچھلی کے ٹکڑوں کی گول یا چوکور ٹکیاں بنا لی جائیں۔ اس کے بعد انڈوں کو توڑ کر اچھی طرح پھینٹ لیں۔ ایک فرائی پین میں گھی گرمکر کے مچھلی کے کبابوں کو انڈے میں ڈبو ڈبو کر تلتی جائیں۔ سرخ ہونے کے بعد انہیں نکلاتی جائیں۔ ان کبابوں پر پسا ہوا گرم مصالحہ اور لیموں نچوڑ کر تناول کر یں۔ بے حدلذت بخش ثابت ہونگے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ