اُردو پوائنٹ پکوان

فش اینڈ بریڈ بالز


ڈبل روٹی کو سلائسز کو پھیلا کر سائے میں خشک کر لیں، مچھلی کر سرکے اور لہسن پاؤڈر سے میرینٹ کر لیں
بغیر کانٹے کے مچھلی کے چھو ٹے ٹکڑے کرکے ایک چمچ آئل میں تیز آنچ پر فرائی کرلیں،جب مچھلی کا رنگ تبدیل ہونے لگے تو ابلی ہوئی اسپیگھٹی ملا دیں۔
اس پر نمک،سفید مرچھڑک کر سرکہ اور سویا سوس ڈالیں۔
 سب چیزوں کو مکس کر کے چولہے سے اتارلیں اور ٹھنڈا کرنے کے لئے رکھ دیں۔
ڈبل روٹی کے سکھائے ہوئے سلائسز کو چاپر میں باریک پیس لیں۔
اب اس کو ایک بڑے باؤل میں ڈال کر اس میں نمک اور انڈہ ملائیں اور اچھی طرح گوندھ لیں۔
مچھلی کے مکسچر میں باریک کٹی ہوئی پیاز ملائیں،ڈبل روٹی کے بالز بنا لیں، ہتھیلی پر پانی لگا کر چھوٹا گول پیڑہ رکھیں اور ہاتھ گیلا کر کے اس میں سوراخ کرتے جائیں۔
اس سوراخ میں مچھلی مصالحہ بھر کر اوپر سے گیلے ہاتھ سے بند کر دیں۔
پانچ سے دس منٹ فریج میں رکھیں پھر آئل میں سنہری فرائی کر لیں۔

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ