اُردو پوائنٹ پکوان

سپر فریش جھینگا رائس


ضروری اشیاء: سپر فریش فروزن جھینگے کلو پیاز (درمیانی) 2عدد (باریک کاٹ لیں) ہری مرچ 1کھانے کا چمچہ (کٹی ہوئی) لہسن پیسٹ 1چائے کا چمچہ سویا 4کھانے کے چمچے ہرا دھنیا 1گٹھی (کاٹ لیں) تیل 1کپ چاول کلو ثابت کالی مرچ 5عدد دار چینی 5چھوٹے ٹکڑے الائچی 5عدد نمک حسب ِ ذائقہ ترکیب: جھینگے صاف کرکے اچھی طرح سے دھولیں۔ اس میں لہسن پیسٹ، کٹی ہوئی ہری مرچ اور نمک اچھی طرح مکس کرکے پندرہ منٹ تک رکھیں۔ فرائی پین میں تیل گرم کرکے اس میں پیاز ڈالیں اور ساتھہی میرینیٹ کئے ہوئے جھینگے بھی ڈال دیں۔ جھینگے ہلکے گلابی ہو جائیں تو اس میں کالی مرچ، دار چینی، الائچی، ہرا دھنیا اور سویا کاٹ کر ڈال دیں اور تھوڑی دیر فرائی کریں۔ اس کے بعد اس میں چاول اور پانی ڈال دیں جب پانی خشک ہو جائے تو دم ر کھیں۔ تقریباً 15منٹ تک دم دے کر بند کر دیں۔ سرونگ ڈش میں نکال کر اچار کے ساتھ سرو کریں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ