اُردو پوائنٹ پکوان

پرانزا سٹفڈ چکن رول


چکن بریسٹ کو دس منٹ فریز ر میں رکھ کر اس کے پتلے پارچے کاٹ لیں اور دھو کر خشک کرلیں ۔
جھینگوں کو بھی دھو کر خشک کرلیں ۔
نمک ،لہسن ،کالی مرچ ،سویا سا س سرکہ اور لال مرچ کو ملالیں اور اس میں جھینگے اور چکن کے پارچے ڈال کر میرینیٹ کریں اور دس سے پندرہ منٹ کے لئے رکھ دیں۔
پھر ایک پین میں ایک کھانے کا چمچ کوکنگ آئل ڈال کر جھینگوں کو تیز آنچ پر فرائی کرلیں اور ٹھنڈا کرنے رکھ دیں۔
پھر جھینگو کو چکن کے پارچے میں رکھ کر رول کر لیں پھر رول کو پہلے خشک میدے میں ،پھر پھینٹے ہوئے انڈے میں اور آخر میں ڈبل روٹی کے چور میں اچھی طرح رورل کرلیں ۔
تیار کئے ہوئے ان تمام رولز کو کوکنگ آئل میں سنہری فرائی کرلیں۔

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ