اُردو پوائنٹ پکوان

مچھلی کے فرائی قتلے


اشیاء: مچھلی کے قتلے 4عدد تقریباََ 460گرام لہسن 1پوتھی پساہوا گرم مسالہ 1چائے کا چمچ مرچ پاؤڈر 1چائے کا چمچ ہلدی چوتھائی چائے کا چمچ نمک آدھ چائے کا چمچ دھنیا 1کھانے کا چمچ ویجیٹیبل آئل 1کھانے کا چمچ لیموں کا رس 2کھانے کے چمچ ترکیب: 1۔اوون کی ٹرے یا ڈش میں فوائل بچھا ئیں مچھلی کے ٹکڑوں کو دھو کر خشک کر لیں اور ٹرے پر ترتیب سے بچھائیں۔ 2۔ایک چھوٹے پیالے میں لہسن ، گرم مسالہ ، مرچ پاؤڈر ، ہلدی ، نمک تازہ دھنیا تیل اور لیموں کا رس اچھی طرح مکس کریں۔ 3۔برش کی مدد سے مچھلی کے تمام ٹکڑوں کو لیموں اور مسالے کا آمیزہ اچھی طرح لگائیں خیال رہے کہ کوئی حصہ مسالے کے بغیر نہ رہے۔ 4۔اوون کی جالی کو اچھی طرح فل آنچ پر گرم کریں پھر آنچ درمیانی کر دیں اور مچھلی کے ٹکڑوں کو تقریباََ 10منٹ تک پکنے دیں ، یہاں تک کہ مکمل پک جائیں۔ 5۔گرما گرم پیش کریں۔سجانے کیلئے ہری مرچ اور دھنیے کے علاوہ کتری ہوئی گاجریں ٹماٹر اور لیموں بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ غذائیت: توانائی 669کیلوریز چکنائی 25.71گرام جاذب چکنائی 7.2گرام کولیسٹرول 65.46ملی گرام فائبر 1.95گرام
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ