اُردو پوائنٹ پکوان

فرائیڈ پرانز


جھینگوں کو صاف دھو کر ان کے چھوٹے ٹکڑے کرلیں ،پھر دوسے تین جوئے لہسن اور ثابت لال مرچوں کے ساتھ انہیں اوون میں(100Cپر)یاتوے پر ہلکی آنچ پراتنی دیر سینگیں کہ خشک اور خستہ ہو جائے۔
تین سے چار کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں باریک کٹی ہوئی پیاز کو سنہری فرائی کریں اور آدھی پیاز کو جھینگوں میں نمک کے ساتھ ملا دیں
بقیہ پیاز میں نمک ،پسی لال مرچ ،ہلدی اور موٹے کٹے ٹماٹر ڈال کر ہلکی آنچ پر ڈھک دیں ۔ٹماٹر گلنے پر آجائے تو تیل علیحدہ ہونے تک بھون لیں ۔
اس میں کوکونٹ ملک شامل کرکے ہلکی آنچ پر پانچ سے سات منٹ دم پر رکھ کراتارلیں۔
نوڈلز کو نمک ملے ابلتے ہوئے پانی میں دس سے پندرہ منٹ بھگو کر رکیں پھر چھلنی میں رکھ کر خشک کریں اور کوکنگ آئل میں سنہری فرائی کرلیں۔

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ