اُردو پوائنٹ پکوان

بلوچی مصالحہ مچھلی


سب سے پہلے رہو یا سرمئی مچھلی دھوئے بغیر آدھی پیالی سفید سرکہ اور نمک لگا کر دس منٹ کے لئے رکھ چھوڑیں ۔
دس منٹ سے اچھی طرح صاف کرلیں اور دھو لیں اب مچھلی میں لیموں کا رس آدھا چائے کا چمچ ہلدی اور نمک لگا کر 5منٹ کے لئے رکھ دیں ۔
پھر ایک فرائی پین میں ہلکی سی چکنائی لگا کر ہلدی لگی مچھلی کے سلائس پھلا کر رکھیں اور پانی خشک کرلیں ۔
اب سفید زیرہ اجوائن اور سونف ملا کرتوے پر بھون لیں جب خوشبو آنے لگے تو توے سے اتار کر باریک پیس لیں اب مصالحہ ‘پودینہ‘ہرادھنیا اور ہری مرچ ملا کر بلینڈر میں پیس کر باریک چٹنی بنالیں ۔
اب اس میں آدھی پیالی سفید سرکہ آدھا چائے کا چمچ ہلدی‘کٹی لال مرچ ‘سونٹھ اور میدہ ملا کر مچھلی کے سلائس پر اچھی طرح سے لگا کر دس منٹ کے لئے رکھ دیں ۔
اس کے بعد کڑاہی میں تیل گرم کرکے مچھلی کے ٹکڑے ڈیپ فرائی کریں اور سنہری ہونے پر نکال لیں بلوچی مچھلی تیار ہے ۔

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ