اُردو پوائنٹ پکوان

اسٹیمڈ فیش ودھ مشروم نوڈلز


ضروری اشیاء: مچھلی (بغیر کانٹے کے) کلو (سلائس کاٹ لیجئے) چائینز مشروم 8عدد (سلائس کاٹ لیجئے) ادرک پیسٹ 1کھانے کا چمچہ لہسن پیسٹ 1کھانے کا چمچہ سبز پیاز 4عدد سرکہ 1کھانے کا چمچہ نمک حسب ِ ذائقہ ہرا دھنیا 2کھانے کے چمچے (باریک کاٹ لیجئے) نوڈلز (ابال کر نتھار لیجئے) کپ پام آئل 4کھانے کے چمچے ترکیب: ایک اوون پروف باؤل میں مچھلی اور مشروم کو مکس کر لیجئے۔ اس کے بعد اس میں ادرک پیسٹ، لہسن پیسٹ، سبزپ یاز، سرکہ، نمک، ہرا دھنیا اور پام آئل اچھی طرح مکس کردیجئے۔ اس باؤل کو اسٹیمر پر رکھ دیجئے۔ ڈھک کر تقریباً 8سے 10منٹ تک پکائیے۔ تیارشدہ نوڈلز ایک سرونگ ڈش میں بچھا دیجئے۔ درمیان میں مچھلی اور مشروم کری ڈال دیں۔ کیچپ کے ساتھ سرو کریں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ