اُردو پوائنٹ پکوان

سی فوڈ پزا


اشیاء: پزابیس کے لئے: خمیر ایک چائے کا چمچہ میدہ چار کپ شکر ایک کھانے کا چمچہ نمک ایک چائے کا چمچہ نیم گرم پانی 1کپ زیتون کا تیل دو کھانے کے چمچے فش ٹاپنگ کے لئے: جھینگے 8عدد(صاف کر کے پکائیں) مچھلی کے قتلے (ابال لیں) دو عدد تھائم (چوپ کر لیں) ایک کھانے کا چمچہ ٹماٹر(چوپ کر لیں) 800گرام پیاز ایک عدد(باریک چوپ کر لیں) زیتون کا تیل ایک کھانے کا چمچہ نمک حسب ذائقہ سیاہ مرچ پاؤڈر حسب ذائقہ تھائم گارنشنگ کے لئے ترکیب: پزابیس بنانے کے لئے: خمیر اور میدے کو ایک بڑے باؤل میں ڈال کر اس میں شکر اور نمک شامل کر کے اچھی طرح مکس کر یں۔ اب اس میں پانی اور زیتون کا تیل شامل کر کے ذرا سخت گوندھ لیں 10منٹ تک اس کو گوندھنے کے بعد ڈھک کر کسی گرم جگہ پر اس وقت تک کے لئے چھوڑ دیں جب تک کہ یہ پھول کر سائز میں دگنا نہ ہو جائے۔ اس کے بعد دوبارہ آٹے کو مزید پانچ منٹ تک گوندھنے کے بعد چار ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ اب ان چاروں میں سے ہر ٹکڑے کو 15انچ گولائی میں بیل لیں۔ مچھلی سے کھال اور کانٹے الگ کر کے ریشے کر لیں۔ ٹاپنگ تیار کرنے کے لئے سوس پین میں زیتون کا تیل گرم کر کے پیاز ہلکی گلابی کر لیں۔ جھینگے اور مچھلی ڈال کر فرائی کر یں۔ اب اس میں ٹماٹر، نمک، سیاہ مرچ پاؤڈر اور تھائم ڈال کر 15منٹ تک دھیمی آنچ پر پکائیں۔ پزابیس کو زیتون کے تیل سے گریس کر کے چکنی کی ہوئی بیکنگ ڈش میں رکھیں اس پر تیار کی ہوئی ٹاپنگ رکھ کر پہلے سے گرم اوون میں 180Cپر رکھ کر 20-25منٹ تک بیک کریں۔ گولڈن اور خستہ ہو جائے تو سرونگ پلیٹ میں نکال کر تھائم سے گارنش کر کے سرو کر یں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ