اُردو پوائنٹ پکوان

مصالحے دار نوڈلز


اجزاء: تازہ بنی ہوئی یا پیکٹ کی نوڈلز 500گرام سفید مرچ (پاؤڈر) ایک چائے کا چمچہ لال مرچ(پاؤڈر) ایک چائے کا چمچ ہری پیاز باریک شدہ دو عدد نمک حسب ذائقہ گائے یا بکرے کے گوشت کا قیمہ 250گرام مرغی کی یخنی دو کپ سویا سوس چار کھانے کے چمچے سرکہ دو کھانے کے چمچے ادرک (باریک کٹی) ایک کھانے کا چمچہ ترکیب: دوکھانے کے چمچ تیل گرم کر کے قیمہ ڈال کر خوب بھونیں۔ ایک چمچ لال مرچ اور حسب ذائقہ نمک بھی ملا لیں اور تیار کرکے رکھ لیں۔ یخنی گرم کرکے سرکہ، سویا سوس اور چلی سوس ملا لیں حسب ذائقہ نمک بھی شامل کر یں اور یخنی کو گرم رکھیں۔ کھلے پین میں پانی میں نمک ڈال کر ابا لیں اور نوڈلز ڈال کر دو منٹ پکائیں پھر جب نوڈلز نرم ہو جائیں تو پانی نچوڑ دیں۔ پیش کرنے سے قبل چھوٹے پیالوں میں نوڈلز پر گرم گرم یخنی ڈالیں اس پر پکا ہوا قیمہ ڈالیں اور پھر باریک کٹی ہوئی ہری پیاز چھڑک دیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ