اُردو پوائنٹ پکوان

جھینگے اور گوبھی کے سینڈوچ


اشیاء: گوبھی ایک پیالی(کاٹ کر ابال لیں) جھینگے پیالی(ابال لیں) انڈے چھ (پھینٹ لیں) مکھن ایک ٹکیا نمک چائے کا چمچہ کالی مرچ چائے کا چمچہ ڈبل روٹی ایک عدد مایونیز سوس پیالی(سوس بنانے کی ترکیب آخر میں دی گئی ہے) ترکیب: انڈوں میں نمک اور کالی مرچ ڈال کر پھینٹیں۔ پھر گوبھی اور جھینگے ملا کر پھینٹیں۔ اس کے بعد مکھن گرم کر کے اس آمیزے کا آملیٹ بنا لیں۔ ڈبل روٹی کے ایک سلائس پر مایونیز لگائیں۔ اوپر آملیٹ کے ٹکڑے رکھیں۔ پھر دوسرا سلائس رکھ کر دبا دیں۔ ٹماٹو سوس کے ساتھ پیش کر یں۔ (جھینگے دستیاب نہ ہوں تو کوئی اور مچھلی لے لیں)۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ