اُردو پوائنٹ پکوان

گریوی والے بیسن کے رول


اشیاء: بیسن 250گرام سرخ مرچ پاؤڈر دو چائے کے چمچے زیرہ ایک چائے کا چمچہ دھنیا پاؤڈر دو چائے کے چمچے ہینگ ایک چٹکی گرم مصالحہ پاؤڈر چائے کا چمچہ ہلدی پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ دہی (پھینٹ لیں) ایک کپ ہری مرچیں(چوپ کر لیں) 2-3عدد تیل حسب ضرورت ہرا دھنیا حسب ضرورت(سجاوٹ کے لئے) نمک حسب ذائقہ ترکیب: بیسن میں ایک چائے کا چمچہ سرخ مرچ پاؤڈر، گرم مصالحہ پاؤڈر، نمک ، دو کھانے کے چمچے تیل ڈال کر سخت آٹا گوندھ لیں اور ایک لمبا رول بنا لیں۔ ان رولز کو گرم پانی میں ڈال کر ابال لیں جب رول سخت اور سفید ہو جائیں تو نکال لیں۔ چھوٹے گول ٹکڑوں میں کاٹ کر ایک طرف رکھ دیں۔ چار کھانے کے چمچے تیل گرم کر یں اور اس میں زیرہ ڈال کر بھون لیں، ساتھ ہی سرخ مرچ پاؤڈر، ہری مرچیں، ہینگ ، ہلدی پاؤڈر، گرم مصالحہ پاؤڈر اور دھنیا پاؤڈر شامل کر کے بالکل ہلکی آنچ پر پکائیں۔ اس کے بعد اس میں دہی اور ایک کپ پانی ڈال کر 3-4منٹ تک پکائیں۔ اب اس میں بیسن کے رول شامل کر یں اور ایک منٹ کے لئے مزید پکائیں اوپرسے دھنیے کے پتے چھڑک کر گرم چاولوں کے ساتھ پیش کر یں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ