اُردو پوائنٹ پکوان

سوجی اور انڈوں کا حلوہ


اشیاء: انڈے 15عدد گھی 250ملی لیٹر سوجی 250گرام دودھ 500ملی لیٹر بالائی 250گرام سبز الائچی چار عدد زعفران پسا ہوا آدھی چٹکی چینی 350گرام بادام کی گری 50گرام پستہ 40گرام اخروٹ کی گری 50گرام کیوڑا ایک چمچہ ترکیب: انڈوں کی زردی نکال کر خوب پھینٹ لیجئے۔ چینی اور زردی کو اتنا پھینٹئے کہ چینی کا دانہ مر جائے اور وہ یک جان ہو جائے۔ پھر گھی ڈال کر پھینٹئے۔ سوجی کو علیحدہ بھون لیجئے اور بادامی رنگ کی ہو جائے تو اتار کر علیحدہ رکھ لیجئے۔ ایک کھلے منہ کے پتیلے میں انڈوں کی زردی ، چینی اور گھی کا مرکب ڈال کر دھیمی آنچ پر پکائیے، چمچہ چلاتے رہیے۔ دانہ بننے لگے تو زعفران کو کیوڑے میں گھول کر ڈال دیجئے۔ بھنی ہوئی سوجی اور دودھ بھی ڈال دیجئے۔ پھر بالائی پھینٹ کر ڈال دیجئے۔ سبز الائچیاں ،بادام ، اور اخروٹ بھی ڈال دیجئے۔ ہلکی آنچ پر پکنے دیجئے۔ چمچہ چلاتے رہیے چینی کا پانی خشک ہو جائے، شیرہ گاڑھا ہو کر جذب ہو جائے۔ خوشبو آنے لگے۔ بادامی رنگ پر آجائے اور حلوہ گھی چھوڑ دے تو اتار لیجئے۔ چند منٹ ڈھکا رہنے دیجئے۔ پھر پلیٹ میں حلوہ نکالیے اوپر چاندی کے ورق لگائیے۔ اوپر پستہ باریک کاٹ کر چھڑک دیجئے۔ سوجی اور انڈوں کا لذیذ حلوہ تیار ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ