اُردو پوائنٹ پکوان

نرگسی کباب


اشیاء: قیمہ ایک کلو انڈے 16عدد گرم مصالحہ پسا ہوا چار ٹی اسپون ادرک ایک چھٹانک سفید زیرہ دو تولہ ثابت دھنیا دو تولہ گھی آدھ کلو ترکیب: قیمہ کو دھو کر ابال لیں۔ (قیمے کو نمک سے دھویا جائے)ابالنے کے بعد اسے باریک پیس لیں۔ بارہ عدد انڈے سخت قسم کے ابالے جائیں۔ ابالنے کے بعد ان کا چھلکا اتار دیں۔ پسے ہوئے قیمہ میں پسا ہوا گرم مصالحہ، نمک، مرچ سفید زیرہ اور دھنیا پیس کر ملا دیں۔ اس مرکب کو بارہ انڈوں پر چڑھا دیں۔ پانی سے ہاتھ ترکر کے لگاتی جائیں تاکہ قیمہ خوب اچھی طرح جڑ جائے۔ چار عدد انڈوں کی سفیدی اور زردی نکال کر پھینٹ لیں۔ یہ قیمہ کو لگا کر تل لیں۔ جب وہ سرخ ہو جائیں تو نکال کر دو دو ٹکڑے کر لئے جائیں اور ڈش میں سلاد کے پتوں اور ٹماٹر اور لیموں کے ساتھ تناول کر یں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ