اُردو پوائنٹ پکوان

مچھلی انڈہ


اشیاء: مچھلی آدھ کلو لہسن دو پوتھی ادرک آدھ چھٹانک سرکہ آدھ پیالی انڈے دو عدد نمک اور مرچ حسب پسند گھی تین چھٹانک ترکیب: مچھلی کے ٹکڑوں کو اچھی طرح صاف کرنے کے بعد انہیں سرکہ میں بھگو دیا جائے اور ڈیڑھ گھنٹے تک انہیں پڑا رہنے دیں۔ لہسن، ادرک، نمک اور سرخ مرچ پیس کر ان ٹکڑوں میں اچھی طرح لگا دیں ۔ اور ایک گھنٹہ تک پڑا رہنے دیں۔ انڈوں کو کسی کھلے منہ کے برتن میں اچھی طرح پھینٹ کر رکھ لیا جائے۔ اس کے بعد ایک کڑاہی یا فرائی پین میں گھی کڑ کڑائیں اور مچھلی کے ٹکڑوں کو انڈے میں ڈبو کر تلتی جائیں۔ جب ٹکڑے بادامی رنگت اختیار کر جائیں تو انہیں گھی میں سے نکا ل لیاجائے۔ انڈوں سے تلی ہوئی یہ مچھلی نہایت لذیذ ثابت ہوتی ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ