اُردو پوائنٹ پکوان

کیلے اور خوبانی کامیٹھا آملیٹ


اشیاء: انڈے چار عدد ڈبل روٹی کے بڑے سلائسز دو عدد مکھن یا گھی ایک بڑا چمچہ پسی دار چینی ایک چوتھائی چمچہ خوبانی کا جیم دو بڑے چمچے لیموں کا رس دو چائے کے چمچے کیلا ایک عدد پسی ہوئی چینی دو بڑے چمچے ترکیب: ڈبل روٹی کے کنارے کاٹ کر چھوٹے ٹکڑوں میں کر لیں۔ آدھا چمچہ مکھن یا گھی ڈال کر ٹکڑوں کو سینک لیں۔ جیم گرم کر کے لیموں کا رس ڈال کر نیچے اتار لیں۔ باریک کٹا ہوا کیلا اور ڈبل روٹی کے ٹکڑے جیم میں ملا دیں۔ انڈے پھینٹ لیں اور فرائنگ پین میں مکھن یا گھی ڈال کر انڈوں کا آ میزہ پھیلا دیں۔ آملیٹ تیار ہونے پر ایک حصے پر کیلے اور جیم کا آمیزہ ڈال دیں اور ایک چمچہ پسی چینی میں دار چینی ملا کر ڈال دیں اور آملیٹ کو تہہ لگا کر اتار لیں۔ اوپر سے بقیہ چینی چھڑک کر پیش کر یں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ