اُردو پوائنٹ پکوان

ایگ پرانز


اجزاء: جھینگے 500گرام ہر اپیاز 100 گرام بانس کی کونپلیں 125 گرام انڈے 4عدد سرکہ چوتھائی کپ یخنی دو کپ نشاستہ تین چمچے اجینو موتو حسب ذائقہ سویا سوس ایک بڑا چمچ گھی حسب ضرورت سیاہ مرچیں حسب منشاء ترکیب: پیاز چھیل کر سل پرباریک پیس لیں۔ بانس کی کو نپلیں بہت چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹیں ۔ جھینگے چھیل کر اچھی طرح صاف کریں ۔ اورپانی سے دھو کر خشک ہونے کے لئے رکھ دیں۔ ایک فرائی پین میں تھوڑاسا گھی گرم کرکے اس میں ایک پھینٹا ہوا انڈا ڈالیں اور تل کرباہر نکا ل لیں۔ اسی طرح تمام انڈے الگ لگ تل کر باہر نکال کر رکھ لیں ۔اب سرکہ ،نشاستہ ،کچلا ہوا پیاز، سویا سوس، اجینو موتو اور سیاہ مرچیں باریک پسی ہوئی ملا کر خوب اچھی طرح مکس کر کے رکھ لیں۔ فرائی پین میں تھوڑا سا گھی مزید ڈالیں اور اس میں جھینگے فرائی کریں ۔ جھینگے سنہری ہونے لگیں تو بانس کی کونپلیں پانی سے نکال کر ڈالیں ۔ ساتھ ہی نشاستے والا آمیزہ ڈالیں۔ تھوڑی دیر بعد یخنی ڈال کر درمیانی آنچ پر پانچ منٹ پکائیں ۔ آگ سے اتار کر تلے ہوئے انڈے اس میں چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر کے ڈالیں ۔ اور کفیگر کے ساتھ ملائیں ۔ بے حد لذیذ پکوان تیار ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ