اُردو پوائنٹ پکوان

انڈوں کے کباب


آلوؤں کو ابال کر میش کر لیں
گھی گرم کر کے پیاز فرائی کر یں
لیکن براؤن نہ ہونے دیں
ٹماٹر ملا کر دو منٹ پکائیں
سبز دھنیہ اور نمک ملائیں اور 5 عدد انڈوں میں ملا لیں اور اس وقت تک پکائیں جب تک کہ آمیزہ سیٹ نہ ہو جائے
آنچ پر بند کر دیں اور ٹھنڈا ہونے دیں
انڈہ پھینٹ لیں
آلوؤں کی ایک ٹکیہ بنا کر اس میں انڈوں کا تھوڑا سا آمیزہ بھریں اور اطراف سے پیٹ کر کباب کی شکل دیں
فرائنگ پین میں تھوڑا سا اور گھی ڈال کر گرم کریں
آلوؤں کے کباب کو ایک ایک کر کے پہلے انڈے میں ڈبوئیں
پھر بریڈکرمز لگا کر تل کر سنہری کر لیں
ٹماٹو سوس یا چٹنی کے ساتھ سرو کریں

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ