اُردو پوائنٹ پکوان

انڈوں کا حلوہ


اشیاء: انڈے چھ عدد چینی 250گرام گھی 250ملی لیٹر کھویا 250گرام خشخاش 50گرام پستہ 20گرام بادام کی گری 25گرام کشمش آدھا چمچہ کیوڑا ایک چمچہ زعفران پسی ہوئی ایک چٹکی الائچی خورد چار عدد ترکیب: بادام بھگو دیجئے۔ چھلکا ملائم ہو جائے تو چھیل لیجئے۔ کشمش صاف کر کے بھگو دیجئے۔ پھول جائے تو نکال لیجئے انڈوں کی سفیدی کو خوب پھینٹ لیجئے۔ یہاں تک کہ اس کے اوپر جھاگ آجائے۔ زردی کو بھی پھینٹ لیجئے۔ پھر دونوں کو ملا کر پھینٹئے۔ خشخاش سل پر باریک پیس لیجئے۔ کھویا چور چور کر کے پسی ہوئی خشخاش میں اچھی طرح ملا لیجئے۔ چینی کو اتنا باریک کر لیجئے کہ دانہ مر جائے اور یک جان ہو جائے۔ زعفران کیوڑے میں حل کر کے ڈال دیجئے۔ ایک کھلے منہ کے پتیلے میں گھی کڑ کڑا ئیے۔ اس میں الائچی کے دانے ڈال کر بھون لیجئے۔ پھر کشمش کے دانے ڈال کر تل لیجئے۔ پھر اس میں کھویا، خشخاش اور چینی کا مرکب ڈال دیجئے۔ انہیں ذرا سا بھون کر پھینٹے ہوئے انڈوں کی زردی اور سفیدی ڈال دیجئے۔ ہلکی آنچ پر پکائیے۔ چمچہ چلاتے رہیے۔ چینی کا پانی خشک ہو جائے،شیرہ گاڑھا ہو کر جذب ہو جائے، پسی ہوئی خشخاش انڈوں میں جذب ہو جائے اور حلوہ گھی چھوڑنے پر آئے تو کیوڑہ میں زعفران حل کر کے ڈال دیجئے۔ حلوہ گھی چھوڑ دے تو اتار کر چند منٹ ڈھکا رہنے دیجئے۔ پھر پلیٹوں میں حلوہ نکالیے اور اوپر چاندی کے ورق لگا دیجئے۔ بادام اور پستہ باریک کاٹ کر ورقوں کے اوپر چھڑک دیجئے۔ انڈوں کا لذیذ حلوہ تیار ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ