اُردو پوائنٹ پکوان
انڈوں کا حلوہ
اشیاء:
انڈے چھ عدد
دودھ ایک لیٹر
گھی 100ملی لیٹر
بادام گری 30گرام
پستہ 15گرام
چہار مغز 5گرام
الائچی سبز تین عدد
چینی حسب ذائقہ
ترکیب:
دودھ کو ایک دیگچی میں ڈال کر چولہے پر چڑھا دیجئے اور ہلکی آگ پر پکنے دیجئے۔ دودھ جب آدھا رہ جائے تو اتار کر رکھ لیجئے۔ انڈوں کو توڑ کر خوب اچھی طرح پھینٹ لیجئے اور حسب پسند چینی شامل کر کے اس کو خوب اچھی طرح حل کر لیجئے۔ اب کسی دیگچی میں گھی ڈال کر گرم کیجئے اس میں الائچی کے دانے نکال کر ڈال دیجئے۔ گھی کڑ کڑا جائے، تو چینی ملے ہوئے انڈے ڈال دیجئے اور تھوڑی دیر بعد دودھ بھی شامل کر دیجئے ۔ پھر بادام کی گری چھیل کر اور پستہ اور چہار مغز ڈال دیجئے اور ہلکی آگ پر حلوے کو پکنے دیجئے۔ حلوہ گاڑھا ہو جائے اور گھی نکل آئے تو میٹھا چکھ کر اتار لیجئے اور پلیٹ میں ڈال کر تناول فرمائیے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے