اُردو پوائنٹ پکوان

انڈوں کا حلوہ


اشیاء: انڈے چھ عدد گھی 100ملی لیٹر دودھ 250ملی لیٹر بالائی 250گرام کھویا 100گرام جائفل پسا ہوا ایک چٹکی دار چینی ایک ٹکڑا سبز الائچی چار عدد پستہ ایک چمچی کشمش ایک چمچی ناریل 50گرام زعفران پسی ہوئی ذراسی کیوڑا ایک چمچہ ترکیب: دودھ کو ایک جوش پر ابال لیجئے۔ اس میں چینی ڈال دیجئے۔ چمچہ چلاتے رہیے۔ پھر جائفل اور دار چینی ڈال دیجئے۔ کشمش بھی صاف کر کے ڈال دیجئے۔ قوام تیار ہو جائے تو اتار لیجئے انڈوں کو توڑ کر سفیدی کو علیحدہ کر کے اتنا پھینٹئے کہ جھاگ آجائے زردی کو بھی الگ پھینٹ لیجئے۔ بالائی کو الگ پھینٹئے اور پھر انڈوں میں ملا کر پھینٹئے۔ ایک کھلے منہ کے پتیلے میں گھی کڑ کڑائیے۔ اس میں سبز الائچیاں ڈال کر تل لیجئے۔ کھویا چور چور کر کے ڈال کر بھون لیجئے۔ پھر انڈے اور بالائی ڈال دیجئے۔ زعفران پسی ہوئی ڈال دیجئے۔ ناریل اور پستہ بھی ڈال دیجئے اورپھر دودھ میں پکا ہوا چینی کا قوام ڈال دیجئے۔ آنچ ہلکی رکھیے، اور چمچہ چلاتے رہیے اور چینی کا پانی خشک ہو جائے ، دودھ خشک ہو جائے ، شیرہ گاڑھا ہو کر جذب ہو جائے اور حلوہ گھی چھوڑ دے تو زعفران اور کیوڑا ڈال کر اتار لیجئے۔ چند منٹ ڈھکا رہنے دیجئے۔ ایک پلیٹ میں حلوہ نکالیے ۔ حلوے پر چاندی کے ورق لگائیے۔ ناریل اور پستہ باریک کاٹ کر اوپر چھڑک دیجئے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ