اُردو پوائنٹ پکوان

انڈوں کا حلوہ


اشیاء: انڈے چھ عدد چینی 50گرام گھی 75ملی لیٹر الائچی سبز چھ دانے بادام حسب پسند پستہ حسب پسند ترکیب: کسی کھلے منہ کے برتن میں انڈوں کو توڑ کر خوب پھینٹئے۔ جب زردی اور سفیدی مل جائے تو چینی ڈال کر اچھی طرح انڈوں میں حل کر لیجئے۔ ایک فرائی پین یا کڑاہی میں گھی ڈال کر گرم کیجئے اور اس میں الائچی کے دانے نکال کر ڈال دیجئے۔ جب گھی کڑ کڑانے لگے تو اس میں پھینٹے ہوئے انڈے ڈال دیجئے اور چمچہ جلدی جلدی چلائیے۔ جب انڈے بھن جائیں اور گھی چھوڑ دیں تو بادام اور پستہ ڈال کر نیچے اتار لیجئے۔ انڈوں کا لذیذ حلوہ تیار ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ