اُردو پوائنٹ پکوان

انڈوں کا حلوہ


اشیاء: انڈوں کی زردی ایک پیالی گھی 50ملی لیٹر چینی 350گرام بالائی ایک پیالی بادام کی گری 25گرام پستہ 40گرام سبز الائچیاں چار عدد کیوڑا ایک چمچہ ترکیب: انڈوں کی زردی پھینٹ لیں۔ بالائی بھی پھینٹ لیجئے۔ چینی کو انڈوں کی زردی اور بالائی میں ملا کر اتنا پھینٹئے کہ چینی کا دانہ مر جائے اور سب یک جان ہو جائیں۔ اب کھلے منہ کے پتیلے میں گھی کڑ کڑا ئیے۔ اس میں الائچیاں ڈال کرتل لیجئے۔ پھینٹا ہوا مرکب، کترے ہوئے بادام بھی اس میں ڈال دیجئے آنچ ہلکی رکھیے۔ چمچہ چلاتے رہیے۔ جب شیرہ گاڑھا ہو کر جذب ہو جائے۔ پانی خشک ہو جائے۔ بالائی کا دودھ خشک ہو جائے اور حلوہ گھی چھوڑ دے تو کیوڑا ڈال کر اتار لیجئے۔ چند منٹ ڈھکا رہنے دیجئے۔ پلیٹ میں حلوہ نکا لیے۔ چاندی کے ورق لگائیے۔ اوپر پستہ باریک کاٹ کر چھڑک دیجئے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ