اُردو پوائنٹ پکوان

انڈے کے میٹھے پراٹھے


اشیاء: انڈے چار عدد آٹا ایک پاؤ نمک حسب ذائقہ چینی(پسی) تین چھٹانک گھی تین چھٹانک ترکیب: آٹا چھان کر نمک ملا کر گوندھ لیں۔ انڈے توڑ کر ان میں چینی اچھی طرح حل کر لیں۔ پھینٹ لیں۔ فرائنگ پین میں گھی ڈال کر آملیٹ تیار کر لیں۔ آملیٹ کو ہلکا سنہری اتار لیں سرخ نہ کر یں (نرم اتار لیں)آٹے کے چھ برابر پیڑے بنا لیں۔ بیلن سے دو پیڑے برابر برابر درمیانہ سائز کے بیل لیں۔ ایک پیڑے پرتلا انڈا رکھ کر چمچے سے برابر کر لیں اور دوسرا بیلا ہوا پیڑا رکھ کر کنارے برابر کر دیں اور توے پر ڈالیں ۔ توے پر تھوڑا تھوڑا گھی ڈال کر پراٹھے تیار کر لیں سنہری ہو جانے پر اتار لیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ