اُردو پوائنٹ پکوان

دم پخت مچھلی


اشیاء: رہو مچھلی ایک کلو لہسن پیسٹ چار چائے کے چمچے ہلدی پاؤڈر چائے کا چمچہ پیاز 250گرام سرخ مرچ پاؤڈر دو کھانے کے چمچے سفید زیرہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ میتھی کے بیج چائے کا چمچہ نمک حسب ذائقہ تیل حسب ضرورت دہی کلو گرم مصالحہ پاؤڈر چائے کا چمچہ ترکیب: پیاز باریک کاٹ لیں۔ ایک بڑی دیگچی میں تیل ڈال کر گرم کر یں اوراس میں پیاز فرائی کر لیں۔ پیاز براؤن ہو جائے تو اسے نکال کر الگ رکھ دیں۔ باقی کچی پیاز کو دہی میں ملا کر ایک گرائنڈر کے ذریعے پیس لیں۔ ساتھ ہی اس میں نمک، لال مرچ، گرم مصالحہ اور زیرہ ڈال کر پیسٹ بنا لیں۔ مچھلی کو اچھی طرح صاف کر کے جو پیسٹ بنایا ہے۔ اس میں ملا دیں۔ جس تیل میں پیاز فرائی کی تھی اسی تیل میں میتھی دانے، ہلدی اور لہسن ڈال کر بھونیں۔ اس کے بعد مچھلی کے قتلوں کو اس میں شامل کر دیں اور دھیمی آنچ پر مچھلی کو پکانے کے لیے ڈھانپ کر رکھ دیں۔ تقریباََ ایک گھنٹے بعد مچھلی تیار ہو جائے گی ، ایک ڈش میں نکال لیں۔ گرم گرم مچھلی نان کے ساتھ سرو کر یں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ