اُردو پوائنٹ پکوان

دم کی ہوئی مچھلی


اشیاء: مچھلی رو ایک عدد(وزن آدھ کلو) گرم مصالحہ ایک ٹی اسپون دہی ایک پاؤ گھی ایک پاؤ پیاز آدھ پاؤ نمک و سرخ مرچ حسب پسند بادام 15عدد کھوپرا ایک ٹیبل اسپون خشخاش ایک چھٹانک تل آدھ چھٹانک ترکیب: مچھلی کو ثابت حالت میں دھو کر اچھی طرح صاف کر لیں۔ مچھلی کو دھونے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ اسے آٹے سے مل مل کر دھویا جائے۔ بادام، خشخاش، تل اور کھوپرے کو تھوڑے سے گھی میں بھون کر اتار لیں اور سل پر پیس کر رکھ لیں۔ دہی کو اچھی طرح پھینٹ لیں اور اس میں نمک، سرخ مرچ اور گرم مصالحہ ملا لیا جائے۔ پسے ہوئے بادام خشخاش ، تل اور کھوپرے کو مچھلی کے پیٹ میں بھر کر سوئی دھاگے سے سی دیا جائے اور ثابت مچھلی کو مصالحہ ملے ہوئے دہی میں ڈال دیں۔ مچھلی کے دو طرف دہی والا مصالحہ اچھی طرح لگانا چاہیے۔ اس کے بعد مچھلی کو کم از کم دو گھنٹے تک اسی طرح پڑا رہنے دیں۔ پھر ایک دیگچی میں گھی گرم کر کے مچھلی کو مصالحے کے ساتھ اس میں ڈال دیں۔ ہلکا ہلکا بھوننے کے بعد پانی کا ایک چھینٹا لگا کر دم پر رکھ دیں دم پر رکھتے وقت ڈھکنے کے اوپر بھی کچھ آگ کے کوئلے رکھ دئیے جائیں۔ پندرہ منٹ بعد اتار لیں۔ لذیذ دم کر دہ مچھلی تیار ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ