اُردو پوائنٹ پکوان

دم بچت مچھلی اور گھیاء


اجزاء: گھیاء 300گرام مچھلی چار پیس خالص تیل ایک کھانے کا چمچ میتھی دانہ چائے کا چمچ ہلدی پاؤڈر چٹکی بھر دھنیا ۔ زیرہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ نمک ذائقہ کے لئے ہرے دھنیے کے پتے مٹھی بھر(کٹے ہوئے) ہری مرچیں (چاہیں تو) دو عدد ترکیب: گھیوں کو چھیل کر آٹھ پیسز کی صورت میں کاٹ لیں۔ کوئی بھی مچھلی جیسے کے راہو، پوم فریٹ ، سرمئی وغیرہ چلے گی۔ تیل کو کڑاہی میں گرم کر یں اور میتھی دانہ ڈال کر جوش دلائیں۔ جب وہ اپنا جوس چھوڑ دیں تو گھیے ڈال کر ہلاتے ہوئے دو منٹ تک چمچ سے ہلاتے ہوئے پکاتے رہیں ۔ اس کے بعد 1کپ پانی ڈال دیں اور ڈھکن دیکر درمیانہ آنچ پر اتنا پکائیں کہ گھیا ء اچھی طرح گل جائے۔ آپ اس کے لئے پریشر ککر سے بھی کام لے سکتے ہیں۔ جب گھیاء گل جائے تو ڈھکن ہٹا کر مچھلی ڈال دیں اورتیز آنچ پر اتنا پکائیں کہ مچھلی اچھی طرح سے پک جائے۔ اس کے بعد ہرے دھنیے کے پتوں کا چھڑ کاؤ کر یں اور اگر ہری مرچ استعمال کر رہے ہیں تو وہ بھی ڈال لیں۔ پیش کرنے تک ڈھکن دئیے رکھیں۔ یہ ڈش کھانے میں بہت مزیدا راورزود ہضم ہے اور خاص بات یہ کہ پوری فیملی اسے بہت پسند کرے گی۔ 4
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ