اُردو پوائنٹ پکوان

شر بت بادام


اشیاء: بادام کی گریاں ایک پاؤ (علیٰ قسم کی) پانی آدھا کلو چینی تین پاؤ سبز الائچی بارہ عدد ترکیب: شر بت کی تیاری سے ایک رات قبل ہی بادام کی گریاں پانی میں بھگو دی جائیں۔ پھر صبح اُٹھ کر ان گریوں کو اچھی طرح سے چھیل لیا جائے اور اس کے بعدان کوسل پر باریک پیس لیا جائے۔ اس میں تھوڑا سا پانی ڈال کر ان گریوں کو کسی کپڑے میں چھان لیں اور جس قدر گریوں کا پانی نکلے اس کو الگ برتن میں رکھ لیا جائے اور گریوں کو دو بارہ سل پر تھوڑا سا پانی ڈال کر اور پیس کر کپڑے میں چھان لیا جائے ۔ اس طریقے سے تین چار مرتبہ کرنے سے تمام کے تمام بادام پس جاتے ہیں اور اب یہ پسے ہوئے بادام، چینی اور پانی ملا کر دیگچی کو چولہے پر چڑھا دیا جائے اور ہلکی آنچ پر پکنے کیلئے رکھ دیں۔ جب قوام تیار ہو جائے تو سبز الائچی کے دانے پیس کرا س میں ملا دئیے جائیں اور پکنے کے لئے رکھ دیں۔ جب ایک تار شر بت تیار ہو جائے تو اتار لیں اور ٹھنڈا ہونے پر روح کیوڑہ اس میں ڈال دیا جائے ۔ شیشے کی بوتل کو اچھی طرح سے صاف کر کے اس میں شربت بھر کر رکھ لیں ۔ نہایت ہی عمدہ خوش ذائقہ شر بت تیار ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ